رحیم یار خان، آلودگی کا سبب بننے والے کارخانوں کیخلاف کارروائی
رحیم یار خان (سٹی رپورٹر) گنجان آبادرہائشی علاقوں میں قائم مختلف فیکٹریوں اورکارخانوں کے باعث شوراورماحولیاتی آلودگی سے متعلق شکایات میں مسلسل اضافہ ہوتاجارہاہے(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )
جس کے ازالہ کے لیے صوبائی حکام کی طرف سے رحیم یارخان کے محکمہ ماحولیات حکام کوہدایت کی گئی ہے کہ فوری طور پرٹیمیں تشکیل دے کرعوامی مسائل کاسبب بننے والے ان کارخانوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ‘ اس دوران خصوصی طورپررہائشی علاقوں میں قائم فیکٹریوں اورکارخانوں وغیرہ کے یوٹیلیٹی بلوں ‘ کاغذات ودیگردستاویزات کامعائنہ بھی کیاجائے گا۔ ذرائع کے مطابق ضلع رحیم یارخان کی تمام تحصیلوں میں اس وقت تقریباً ایک سوسے زائدمختلف کارخانے وغیرہ قائم ہیں ۔