مطالبات تسلیم نہ ہونے پر گرینڈ ٹیچر الائنس نے احتجاجی تحریک چلانے کی دھمکی دیدی

مطالبات تسلیم نہ ہونے پر گرینڈ ٹیچر الائنس نے احتجاجی تحریک چلانے کی دھمکی ...

ملتان (سٹاف رپورٹر )گرینڈ ٹیچرز الائنس کے مرکزی رہنما وپنجاب ٹیچرز یونین کے صوبائی سینئر نائب صدر رانا الطاف حسین (بقیہ نمبر51صفحہ12پر )

نے اساتذہ کے مطالبات تسلیم نہ ہونے پر غیر معینہ مدت کے لئے احتجاجی تحریک چلانے کی دھمکی دے دی‘ انہو ں نے بیان میں کہا ہے کہ حکومت پنجاب اساتذہ کے جائز مطالبات تسلیم کرنے میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے ‘ اساتذہ سے تدریسی ڈیوٹی کے علاوہ امتحانی ڈیوٹی لی جاتی ہے ‘ مردم شماری کا کام بھی اساتذہسے لیا جا رہا ہے‘ ایمرجنسی کی صورتحال میں پولیو مہم میں بھی اساتذہ کی ڈیوٹی لگائی جاتی ہے ‘ انرولمنٹ کے سلسلے میں اساتذہ کو گھر گھر جانے اور بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کرانے کے لئے ان کے والدین کو ترغیب دینے کا حکم دیا گیا ہے ‘ لیکن صورتحال یہ ہے کہ حقائق کو نظر انداز کرکے اساتذہ کے سروں پر پیڈا ایکٹکی تلوار لٹکا دی گئی ہے ‘ اساتذہ کو بلا وجہ ناجائز سزائیں دی جا رہی ہیں‘ جائز مطالبات پر غور کرنے کی بجائے انہیں مختلف طریقوں سے ہراساں کیا جا رہا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر