صادق اور امین کے فیصلے پر عدالتوں نے تاخیر کردی ہے،نثار کھوڑو

صادق اور امین کے فیصلے پر عدالتوں نے تاخیر کردی ہے،نثار کھوڑو

جیکب آباد(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑونے کہاہے کہ قوم پانامہ لیکس کے فیصلے کی منتظر ہے صادق اور امین کے فیصلے پر عدالتوں نے تاخیر کردی ہے قوم نے(بقیہ نمبر24صفحہ7پر )

عدالتوں سے امید لگانا کم کردی ہے، پانامہ کیس میں نوازشریف صادق اورامین نہیں رہے ،بدنیت وفاقی حکومت غیر شفاف مردم شماری کرنا چاہتی ہے گھروں اور لوگوں کی گنتی شفاف طریقے سے نہ کی گئی تو نتیجے قبول نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈیژن کے اجلاس اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر رکن قومی اسمبلی میر اعجاز جکھرانی، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، امتیاز شیخ، میر گل محمد جکھرانی، توقیر فاطمہ بھٹو، میر لیاقت علی لاشاری ، میر زیب خان پہنور، ڈاکٹرسہراب سرکی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔نثار احمد کھوڑو نے مزید کہا کہ جس طریقے سے مردم شماری ہورہی ہے اس کو آخر میں کوئی بھی تسلیم نہیں کرے گا ،انہوں نے کہاکہ ہر بلاک کی کل آباد ی مرد وخواتین کی تعداد کے متعلق ہر عام آدمی کومعلومات فراہم کئے جائیں تاکہ مردم شماری کاعمل صاف اورشفاف ہوسکے ،پتہ نہیں کیوں مردم شماری کے عمل کو خفیہ رکھا جارہاہے،انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ وہ مردم شماری مہم میں ہر گھر اور ہر فرد کو گنتی میں شامل کرائیں یہ ہم سب کا قومی فریضہ ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم پانامہ لیکس کے فیصلے کی منتظر ہے،عدالت پانامہ کیس میں وزیر اعظم نوازشریف کے امین اورصادق کے متعلق تشریح کرنے اور پانامہ کا محفوظ کیاگیا فیصلہ بتانے میں اورکتنی دیرلگائے گی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر