قابل استعمال پانی کا ذخیرہ ملکی تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا

قابل استعمال پانی کا ذخیرہ ملکی تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور )کامرس رپورٹر( ملک میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ ملکی تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیااور صرف ایک لاکھ دس ہزار ایکٹر (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )
فٹ رہ گیا ہے، اس سے قبل ذخیرہ میں کبھی اتنی کمی نہیں ہوئی تھی ۔ تربیلا میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ صرف چھ ہزار ایکٹر فٹ ، منگلا میں 82 ہزار ایکٹر فٹ اور چشمہ میں 13 ہزار ایکٹر فٹ رہ گیا ہے ۔ تینوں ڈیموں میں ملکی تاریخ میں قابل استعمال ذخیرہ اتنا کم کبھی نہیں ہوا ۔ تربیلا میں پانی کا ڈیڈ لیول 1380 فٹ ہے جبکہ گزشتہ روز پانی کی سطح 1380.50 فٹ رہ گئی ہے یعنی پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے صرف آدھا فٹ بلند ہے۔ اگر پانی کے ذخیرہ میں اضافہ نہ ہوا تو نہ صرف پاور جنریشن پلانٹس میں ریت آنا شروع ہو جائے گی بلکہ ڈیم میں موجود ریت کا ڈیلا بھی سپنز کی طرف متحرک ہو جائے گا ۔ منگلا میں پانی کا ڈیڈ لیول 1040 فٹ ہے جبکہ گزشتہ روز پانی کی سطح 1047 فٹ رہی، اسی طرح چشمہ کا ڈیڈ لیول 637 فٹ جبکہ پانی کی سطح 638.15 فٹ ہے ۔ گزشتہ روز تربیلا میں پانی کی آمد 20500 کیوسک جبکہ اخراج 19700 کیوسک رہا منگلا میں پانی کی آمد 19200 کیوسک اور اخراج بھی 1920 کیوسک رہا ۔