احسان پور، حفاظتی انتظامات سے محروم پٹرول پمپ میں آگ بھڑک اٹھی

احسان پور، حفاظتی انتظامات سے محروم پٹرول پمپ میں آگ بھڑک اٹھی

کوٹ ادو،دائرہ دین پناہ (نمائندہ خصوصی، نامہ نگار) پٹرول پمپ پر کین میں پٹرول ڈلواتے ہوئے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز احسان پور میں محمد اختر پوڑا کے منی پٹرول پمپ پر اچانک اس وقت آگ بھڑک اٹھی جب منشی قادر بخش ایک کین میں گاہک کو تیل ڈال کر دے رہا تھا۔ کوئی حفاظتی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے تباہی مچا دی، دوکان میں پڑا پٹرول (بقیہ نمبر65صفحہ12پر )

اور سپیئر پارٹس جن کی مالیت 10لاکھ کے قریب ہے بتائی جاتی ہے ۔ آگ سے خاکستر ہو گیا۔ لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھاتے رہے۔ لیہ سے فائر برگیڈ اور ریسکیو کا عملہ ایک گھنٹہ بعد پہنچ گیا۔ لیکن کوٹ ادو سے فائر برگیڈ نہ پہنچ سکیں۔ 3گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ ہرطرف دھواں کے بادل تھے۔ آگ کی خبر کا سنتے ہی چیئر مین میونسپل کمیٹی احسان پور ملک قادر بخش ہنجرا ، ملک نصیر الدین ہنجرا موقع پر پہنچ گئے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر