کراچی ، سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد اپ لوڈ کرنیوالے 2 گستاخ گرفتار

کراچی ، سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد اپ لوڈ کرنیوالے 2 گستاخ گرفتار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد اپ لوڈ کرنیوالے 2 ملزم گرفتارلیا، ملزمان کو شرمناک کام کیلئے ہالینڈ، برطانیہ، کینیڈا اور امریکہ سے تکنیکی و مالی امداد ملتی تھی۔تفصیلات کے مطابق گرفتارایاز نظامی عرف عبدالوحید اور رانا نعمان نے رئیل سٹک ڈاٹ کام، پاکستانی فری تھنکرز، ٹرپل اے پی ، سچائی ڈاٹ کام، جہان سینسز اور سی ای ایم بی نامی سوشل میڈیا پیجز بنا رکھے تھے جن پر وہ گستاخانہ مواد اپ لوڈ کرتے تھے جبکہ گرفتاری سے بچنے کیلئے ہالینڈ کی موبائل سم استعمال کرتے تھے، اس شرمناک کام کیلئے ہالینڈ، برطانیہ، کینیڈا اور امریکہ سے مالی و تکنیکی امداد ملتی تھی۔ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے دونوں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے ملزمان کو تفتیش کیلئے اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے۔

گستاخ گرفتار

مزید : صفحہ اول