سپریم کورٹ کی 27مارچ سے شروع ہونیوالے ہفتے کیلئے کاز لسٹ جاری

سپریم کورٹ کی 27مارچ سے شروع ہونیوالے ہفتے کیلئے کاز لسٹ جاری

اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ نے 27مارچ سے شروع ہونے والے ہفتے کیلئے کاز لسٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق پیر سے جمعرات تک 7بینچ جبکہ جمعہ کے روز 6بینچ مقدمات کی سماعت کریں گے، پہلا بنچ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس مقبول باقر اورجسٹس فیصل عرب، دوسرا بینچ جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس دوست محمد اور جسٹس منظور احمد ملک تیسرا بنچ جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس سردار طارق مسعودپر مشتمل ہوگا، چوتھا بنچ جسٹس اعجاز افضل اور جسٹس مظہرعالم خان میاں خیل، پانچواں بنچ جسٹس گلزار احمد اور جسٹس عمرعطابندیال، بینچ نمبر6 جسٹس شیخ عظمت سعید اورجسٹس سجاد علی شاہ اور ساتواں بنچ جسٹس مشیر عالم اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل ہو گا.

مزید : صفحہ آخر