پانامہ کیس کا فیصلہ قانون کے مطابق آنا چاہیے ‘اعتززاحسن

پانامہ کیس کا فیصلہ قانون کے مطابق آنا چاہیے ‘اعتززاحسن

لاہور(این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ عوامی توقعات کے مطابق نہیں بلکہ قانون کے مطابق آنا چاہیے ، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بار ے میں کوئی قیاس آرائی نہیں کرسکتا لیکن سپریم کورٹ نیب کوتمام پابندیوں سے آزاد کر کے ازسر نو تفتیش کا حکم بھی دے سکتی ہے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کو آرٹیکل 187کے تحت بہت اختیار ات حاصل ہیں ۔میں اس موقف پر قائم ہوں کہ عدالت نے شریف بردران پر نرم ہاتھ رکھاہوا ہے ۔ لندن فلیٹس کے مالکانہ حقوق کا ریکارڈ طلب نہ کر نے سے شریف خاندان کو فائدہ ہوا ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ پانامہ کیس کا فیصلہ عوامی تواقعات کے مطابق نہیں بلکہ قانون کے مطابق آنا چاہیے ۔

مزید : صفحہ آخر