کراچی سی ویو پر پاک فضائیہ کا ایئر شو ، شہری محظوظ ہوتے رہے
کراچی(اے این این) یوم پاکستان کے موقع پرکراچی میں پاک فضائیہ نے سی ویو پر فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کیا جس سے شہری محظوظ ہوتے رہے ۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو پاکستان ڈے پر پاک فضایۂ نے کراچی کے ساحل پر ایئر شو کا اہتمام کیا جس میں گورنرسندھ محمد زبیر ، ائروائس مارشل سلمان احسن بخاری ، میئر کراچی وسیم اختر سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، ایئر شو میں پاک فضائیہ کے جے ایف سیونٹین ، ایف سکسٹین اور میراج طیاروں نے فلائی پاسٹ میں حصہ لیا۔