مریم نوا ز کا یوم پاکستان کے موقع پر شہداء کو زبردست خراج عقیدت

مریم نوا ز کا یوم پاکستان کے موقع پر شہداء کو زبردست خراج عقیدت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (این این آئی) وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نوا زشریف نے یوم پاکستان کے موقع پر شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔یوم پاکستان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں مریم نواز شریف نے نصرت فتح علی خان کا معروف ملی نغمہ میرا پیغام پاکستان کے الفاظ بیان کئے ۔شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے ایک بار پھر وطن سے محبت کا ملی نغمہ شئیر کیااپنے ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سب سے اونچا یہ جھنڈا ہمارا رہے اس ملی نغمے کے ساتھ انہوں نے پاکستان کا پرچم بھی سوشل میڈیا پر شئیر کیا۔یوم پاکستان کے حوالے سے جاری سوشل پیغام میں مریم نواز شریف نے آئی ایس پی آر کی جانب سے تخلیق کیا گیا ملی نغمہ کے الفاظ ہم سب کا پاکستان شئیر کیا
مریم نوا ز

مزید :

علاقائی -