ایما واٹسن دنیا کی مہنگی ترین اداکارہ بن گئیں

ایما واٹسن دنیا کی مہنگی ترین اداکارہ بن گئیں

لندن ( ما نیٹر نگ ڈیسک) ہیری پوٹر سیریز سے شہرت پانے والی اداکارہ ایما واٹسن اپنی نئی فلم ’’ بیوٹی اینڈی دی بیسٹ‘‘ کی ریلیز کے بعد دنیا کی سب سے مہنگی ترین اداکارہ بن گئی ہیں۔ انہوں نے اس فلم کیلئے ڈھائی ملین ڈالر معاوضہ لیا جبکہ انہیں پروڈیوسرز کی جانب سے فلم کے منافع سے پندرہ ملین ڈالرشیئر بھی ادا کیا جائے گا۔برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق 2015 اور 2016 میں مسلسل 2 سال تک اداکارہ جینیفر لارنس ایک فلم کا 15 ملین ڈالر معاوضہ لے کر دنیا کی مہنگی ترین اداکارہ رہی ہیں لیکن امسال ان سے یہ ریکارڈ ایما واٹسن چھین لیں گی ۔

مزید : علاقائی