یو پی میں’’عاشقوں‘‘ کو پکڑنے کی مہم

یو پی میں’’عاشقوں‘‘ کو پکڑنے کی مہم

نئی دہلی ( نیٹ نیوز)بھارت میں اینٹی رومیو دستے بنا کر لڑکیوں کو چھیڑنے والوں کو پکڑنے کی مہم شروع کی گئی ہے ۔یاد رہے کہ بی جے پی نے اپنے منشور میں ایسے دستے بنانے کا وعدہ کیا تھا ا۔ پولیس کی ذمہ داریوں میں اب نیا کام رومیو یعنی عاشقوں کو پکڑنے کا کام بھی شامل ہو گیا ہے۔ حکام نے ضلع کے ہر تھانے میں 'اینٹی رومیو سکواڈ 'بنانے کا حکم دیا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقے وارانسی کے چیت گنج تھانے کے تحت آنے والے آریہ گرلز کالج میں پولیس نے کالج کے باہر آوارہ گردی کرنے والے منچلوں کو پکڑنے کی مہم چلائی ہے۔اینٹی رومیو سکواڈ کی ابتدا ایک گرلز کالج سے ہوئی ہیابھی تک کوئی 'عاشق' تو ہاتھ نہیں آیا، لیکن اس سے وہاں افراتفری ضرور پھیل گئی۔ یہ مہم پارک، بھیڑ بھاڑ والی جگہوں اور لڑکیوں کے سکولوں اور کالجوں کے باہر چلائی جا رہی ہے۔آریہ گرلز کالج کی ایشوریہ کا کہنا تھا کہ اس طرح کے اقدامات شروع تو ہوتے ہیں لیکن انھیں عمل میں بھی لایا جائے۔ایک اور طالبہ نینسی ورما نے بتایا کہ پچھلی حکومت نے خواتین کی مدد کے لیے 1090 نمبر ڈائل کرنے کی سہولت شروع کی تھی، لیکن آگہی کی کمی اور لڑکیوں کے ان کے والدین کی جانب سے موبائل کے استعمال کی اجازت نہ ہونے پر یہ کارگر نہیں ہو پایا۔ایک اور طالبہ پریرنا شریواستو نے بتایا کہ حکومت کا یہ قدم اچھا تو ہے لیکن اسے صحیح طریقے سے عمل میں لایا جانا چاہیے۔ اس سلسلے میں آگہی بھی کافی ضروری ہے۔

انٹی رومیو

مزید : علاقائی