وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس سڑکوں کی تعمیر اور ٹرانسپورٹیشن کے مختلف منصوبوں کاجائزہ لیا گیا

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس سڑکوں کی تعمیر اور ٹرانسپورٹیشن کے مختلف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت جمعرات کو یہاں وزیر اعظم ہاؤس میں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران سڑکوں کی تعمیر اور ٹرانسپورٹیشن کے مختلف منصوبوں کاجائزہ لیا گیا ۔ وزیراعظم میڈیا سیل کے مطابق اجلاس کے دوران فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیواو) کے ڈائریکٹرجنرل لیفٹیننٹ جنرل محمدافضل اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے چیئرمین شاہد اشرف تارڑ نے اجلاس کے شرکاء کو سڑکوں کی تعمیر کے مختلف جاری اور نئے منصوبوں کی منصوبہ بندی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وفاقی ترقیاتی ادارے ( سی ڈی اے) کے چیئرمین شیخ انصر عزیز نے اجلاس کو پشاور موڑ اسلام آباد سے نئے ایئرپورٹ تک میٹرو بس کے ذریعے رابطے کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ سڑکوں کی تعمیر اور ٹرانسپورٹیشن کے منصوبے اقتصادی ترقی کے لئے ضروری ہیں۔ سڑکوں کے منصوبوں کے ذریعے ملک کے دور دراز علاقوں کو شہروں سے ملایاجائے گا جس سے لوگوں کی سماجی اور اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ منصوبوں کو وقت پر مکمل کرناچاہیے اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیاجائے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی ۔
وزیر اعظم

مزید :

صفحہ آخر -