سرکاری حج سکیم،18سے 26اپریل تک تمام نامزد

سرکاری حج سکیم،18سے 26اپریل تک تمام نامزد

کراچی ( خصوصی رپورٹ) سرکاری حج سکیم کے تحت18سے 26اپریل تک تمام نامزد شیڈولڈ بنکوں میں حج درخواستیں وصول کی جائینگی۔یہاں پر حج 2017ء کے اخراجات،پیکیج،پالیسی سے متعلق تمام تفصیلات دستیاب ہونگی۔سیکرٹری وزارت مذہبی امور و بین لمذاہب ہم آہنگی سہیل امیر نے کہا ہے کہ 28 اپریل کو قرعہ اندازی کے تحت کامیاب عازمین حج کا انتخاب کیا جائیگا۔مکہ مکرمہ میں عازمین حج سے کرایہ اصلبنیادوں پر لیا جائیگا،جبکہ مدینہ منورہ میں یہ کرایہ600ریال فی کس ہو گا۔حج پالیسی کے تحت اس سال 143386 پاکستانی حج کرینگے۔ پرائیوئٹ حج گروپ آرگنائزرز کے پاس ففٹی ففٹی کوٹہ ہوگا۔2017ء کیلئے حج پیکیج 246271روپے ساؤتھ ریجن اور نارتھ کیلئے 255271روپے ہونگے جبکہ 2014 ء میں یہ بالترتیب 262231ا272 231روپے تھے۔حج فلائٹس نامزد ائر لائنز کے ذریعے ہونگی۔مشین ریڈیبل پاسپورٹس،نادرا شناختی کارڈ،اور میڈیکل سر ٹیفیکیٹ لازمی ہونگے۔اسلامک ڈویلپمنٹ بنک کے ذریعے قربانی کے خواہشمندوں کو 14500روپے اضافی ادا کرنا ہونگے۔

حج

مزید : صفحہ آخر