یوم پاکستان مبارک،عوام نظام کو منصفانہ بنانے کا عہد کریں: عمرا ن خا ن

یوم پاکستان مبارک،عوام نظام کو منصفانہ بنانے کا عہد کریں: عمرا ن خا ن

اسلام آباد (آن لائنآپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے یوم پاکستان پر قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا ہے کہ عوام ناانصافی کے نظام کو عدل و انصاف سے بدل دینے کا عہد کریں تاکہ قیام پاکستان کے اصل مقاصد پو رے ہو ں ۔ 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مسلمانان ہند کو پاکستان کی صورت میں ایک بڑی نعمت عطا کی جس پر اللہ تعالیٰ کی جتنی حمد و ثناء کی جائے اتنی کم ہے ۔ برصغیر کے مسلمانوں نے غلامی کو مسترد کیا ، قیام پاکستان کیلئے مسلمانان ہند نے جہد مسلسل کی 23 مارچ 1940 کو اپنے مستقبل کا انتخاب کیا اور بالآخر قائد ا عظم محمد علی جناحؒ کی قیادت اور علامہ اقبال ؒ کی بصیرت سے قیام پاکستان کا سفر کامیابی سے طے ہوا ۔ اس دن کا تقاضا ہے ہم اپنے عہد کی تجدید کریں کہ ناانصافی کے نظام کو عدل و انصاف کے نظام سے بدل دیں گے ۔ انہوں نے اس موقع پر ارض پاک کے قیام و دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالوں کو بھی سلام عقیدت پیش کی ۔

مزید : صفحہ آخر