فیلڈ افسران مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کو ہر صورت ممکن بنانئیں :شوکت حیات

فیلڈ افسران مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کو ہر صورت ممکن بنانئیں :شوکت حیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور(کرا ئم رپورٹر) مر کز راہنمائی اور سہولت سنٹر موٹروے پولیس کے بنیادی اوصاف خدمت خلق ، ایمانداری ، خوش اخلاقی اور ہر وقت مدد کر نے کے جذبے کی بہتر ین مثال ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس شوکت حیات نے روڈ یوزرز کے لیے بنائے گئے مر کز راہنمائی اور سہولت سنٹر زکے افتتاح کے موقع پر کیا۔انہو ں نے کہا کہ قومی شاہراہ پر ر ینالہ خورد ، سا ہیوال ، میاں چنوں اور خانیوال میں مر کز راہنمائی اور سہولت سنٹرز کا افتتاح ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ ڈی آئی جی سنٹرل زون مرزا فاران بیگ‘ایس ایس پی مسرور عالم کلاچی ‘ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی ‘اور فیلڈ افسران کی ایک بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس شوکت حیات نے کہاکہ موٹروے پولیس خوش اخلاق، دیانتدار اور مدد گار پولیس کی حیثیت سے اس ملک کے کونے کونے میں جانی و پہچانی جاتی ہے اور پاکستانی معا شرے میں مو ٹروے پولیس ایک ایسا محکمہ ہے جس کو قابل فخر مثال کے طور پر پیش کیا جاتاہے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ اگر بنیادیں نیک اور نیت صاف ہو تو ہم بہتر ین طر یقے سے عوام الناس کی خدمت کر سکتے ہیں۔ آئی جی نے کہا کہ مرکز راہنمائی اور سہو لت سنٹر کسی بھی روڈ یوزرز کے لیے مشکل ترین حالات میں موٹر وے پولیس کی جانب سے بہترین خدمت ہے اور اس کا اجر صرف اور صرف اللہ ہی دے سکتا ہے اور بلاشبہ خدمت خلق ہی دنیا و آخر ت کا قیمتی خزانہ ہے ۔ آئی جی شوکت حیات نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران اخلاقیات ، خوش گفتاری اور قانون کے بلا امتیاز اطلاق کے ساتھ ساتھ مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کو ہر صورت ممکن بنائیں۔اس موقع پر ڈی آئی جی موٹروے پولیس سنٹرل زون مرزا فاران بیگ نے آئی جی موٹروے پولیس کو بر یفنگ کے دوران بتا یا کہ سہولت اور مر کز راہنمائی سنٹرز قومی شاہراہ پر سفر کر نے والے روڈیورز کے لیے بنائے گئے ہیں تاکہ وہ سفر کے دوران مشکل حالات اور تھکاوٹ کی صورت میں اس سہولت سے فائدہ اٹھاسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ مراکز روڈ یوزرزکے لیے فرسٹ ایڈ ، صاف ستھرے واش رومز ، کمیونٹی پولیسنگ اور روڈ سیفٹی ایجوکیشن و آگاہی کا بہتر ین مرکز ثابت ہونگے۔اس موقع پر ایس ایس مسرور عالم کلاچی نے آئی جی اور ڈی آئی کو یقین دلایا کہ موٹروے پولیس ملتان ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر سرانجام دیگی اور دئیے گئے اہداف کو سو فیصد یقینی بنانے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی۔ آئی جی موٹروے پولیس نے ڈی آئی جی سنٹرل زون مرزا فاران بیگ ، ایس ایس پی موٹر وے پولیس مسرور عالم کلاچی اور ایس ایس پی غلام جعفر کی محکمہ کیلئے خدمات اور کاوشوں کو قابل ستائش قراردیا۔

مزید :

علاقائی -