مفت قانونی امداد،پنجاب بار کونسل نے 5رکنی فری لیگل ایڈ کمیٹی تشکیل دیدی

مفت قانونی امداد،پنجاب بار کونسل نے 5رکنی فری لیگل ایڈ کمیٹی تشکیل دیدی

لاہور(نامہ نگار)پنجاب بار کونسل نے مستحق سائلین کو مفت قانونی امداد کی فراہمی کے کے لئے 5رکنی فری لیگل ایڈ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل ملک عنائت اللہ اعوان اور چیئرمین ایگزیکیٹو کمیٹی سید عظمت علی بخاری نے 5رکنی فری لیگل ایڈ کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دی جس کے بعد پنجاب بار کونسل کے ممبر غلام عباس تارڑ کی سربراہی میں فری لیگل ایڈ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے،کمیٹی کے ممبران میں حافظ انصار الحق،فیاض احمد وڑائچ، آغا فیصل اور چودھری بابر وحید شامل ہیں،وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل ملک عنائت ا للہ اعوان کا کہنا ہے کہ غریب مستحق سائلین اور قیدی مفت قانونی امداد کے لئے پنجاب بار کونسل کو درخواستیں دیں،تصدیق کے بعد مستحق سائلین کو وکلاء کی بلا معاوضہ خدمات کو یقینی بنائیں گے۔

مزید : علاقائی