ساندہ،چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 2ارکان گرفتار

ساندہ،چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 2ارکان گرفتار

لاہور(کرا ئم ر پورٹر )سا ند ہ پولیس نے چو ری کی متعدد وارداتوں میں ملوث گینگ کے 2ارکان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 70ہزار سے زائد نقدی،8 موبائل فون ،ایک پستو ل اور درجنو ں گو لیا ں برآمدکرلیں۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی اقبا ل ٹا ؤ ن عمر فا روق نے مختلف تھانوں کی ٹیمیں بنا کر چوری کی وارداتوں میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت کی ۔ ایس ایچ او سا ند ہ انسپکٹر شیخ حما د اختر نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے خصوصی پولیس ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر عا صم نقب زن چو ر گینگ کے 2ملزمان کوگرفتار کر لیا۔ملزمان میں عا صم اور ند یم شامل ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دورا ن ملزمان نے درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ مزید برآمد گی اور انکشافات کی توقع ہے ۔

مزید : علاقائی