پریڈ جذبہ حب الوطنی ار قومی یکجہتی کا زبردست مظاہرہ تھا:مریم اورنگزیب

پریڈ جذبہ حب الوطنی ار قومی یکجہتی کا زبردست مظاہرہ تھا:مریم اورنگزیب

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ یوم پاکستان کی پریڈ جذبہ حب الوطنی اور قومی یکجہتی کا زبردست مظاہرہ تھا۔یوم پاکستان پریڈ پاکستان کے دفاعی، سیاسی اور معاشی استحکام کی روشن علامت ہے ثابت ہو گیا وزیر اعظم کی قیادت میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کامیابی سے ہمکنار ہو رہی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی وزیر اعظم کی فعال قیادت میں مضبوط ہو رہی ہے اور پریڈ میں دوست ممالک کے دستوں اور مہمانوں کی شمولیت سے پاکستان کے دوسرے ممالک سے تعلقات نئے عہد میں داخل ہو رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب

مزید : کراچی صفحہ اول