یوم پاکستان منانا عظیم روایات میں شامل ہے ،جام مہتاب

یوم پاکستان منانا عظیم روایات میں شامل ہے ،جام مہتاب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزراء جام مہتاب حسین ڈھر اور مکیش کمار چاولہ نے سندھ کابینہ کے دیگر اراکین اور گورنر سندھ کے ہمراہ بابائے قوم کے مزار پر حاضری دی اور اس موقع پر ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی اور استحکام کے لئے خصوصی دعائیں مانگیں۔انہوں نے کہا کہ 23 مارچ پاکستان کی تاریخ میں نہایت اہمیت کا حامل ھے اور اس دن کو اسی شان و عظمت سے منانا ہماری عظیم روایات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دن کی عظمت ہم سے یہ تقاضا کرتی ھے کہ ہم آج ہم اپنے اس عہد کی تجدید کریں کہ ہم اپنے ملک و قوم کی ترقی کے لئے اپنی تمام صلاحیتوں کا استعمال کریں گے اور ضرورت پڑنے پر کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر