آئی جی سندھ نے ریلوے ٹریک دھماکوں کی رپورٹ طلب کرلی

آئی جی سندھ نے ریلوے ٹریک دھماکوں کی رپورٹ طلب کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (کرائم رپورٹر)آئی جی سندھ پولیس اللہ ڈنوخواجہ نے ریلوے ٹریک پر ہونے والے دھماکوں کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی سکھراورڈی آئی جی شہیدبے نظیرآباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق سکھر روہڑی ریلوے ٹریک اور نوشہروفیروز ریلوے ٹریک پر مبینہ دھماکوں کے واقعات کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے نوٹس لیتے ہوئے باالترتیب ڈی آئی جی سکھر اور ڈی آئی جی شہیدبینظیرآباد سے تمام تر حقائق پر مشتمل علیحدہ علیحدہ رپورٹس فوری طور پر طلب کرلی ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتہائی غیرجانبدارانہ تفتیش کی بدولت وقوعے کے پس پردہ عوامل اور محرکات کا پتہ لگاتے ہوئے ملوث ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے اور اس ضمن میں انٹیلی جینس معلومات کو بھی مذید مربوط اور مؤثر بنایا جائے ۔