شہداء ملک و قوم اور پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیںٖ،ڈی پی او جہلم

شہداء ملک و قوم اور پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیںٖ،ڈی پی او جہلم

جہلم(نامہ نگار) عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے یوم جمہوریہ پاکستان کے سلسلہ میںیادگار شہداء پر سلامی دی اور پھول چڑھائے شہداء کے ورثاء کو تحائف اور ریٹائرڈ ملازمین میں شیلڈ تقسیم کیں ۔شہداء کے ورثاء سے خطاب کرتے ہوئے عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کہا کہ شہداء نے فساد بل ارض کو روکتے ہوئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دیا جنہوں نے اپنا آج اپنے ملک و قوم کے کل پر قربان کر دیا شہداء ملک و قوم اور پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں دینا فانی ہے ہر کسی نے اس دنیا سے جانا ہے مگر تاقیامت زندہ رہنے والے شہداء ہیں شہدا ء کے خون کا قطرہ زمین پر گرنے سے پہلے فرشتے اسے اٹھا لیتے ہیں شہداء کے خون کا تقدس اور حرمت بڑی عیاں ہے ’’فرمان خدا وندی ہے‘‘جو لوگ خدا کی راہ میں مارے جائیں ان کو مردہ مت خیال کروبلکہ وہ زندہ ہیں۔آخر میں سلامی کے دستہ سے فوٹو سیشن ہوا اور سلامی گارد کے دستے کو ایک ہزار نقد انعام اور سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر