مکڑی کا زہر فالج کے بعد دماغ کو مکمل مفلوج ہونے سے روکنے میں مؤثر ہے، تحقیق

مکڑی کا زہر فالج کے بعد دماغ کو مکمل مفلوج ہونے سے روکنے میں مؤثر ہے، تحقیق

کوئنز لینڈ(مانیٹرنگ ڈیسک)فالج سے دماغ میں خون اور آکسیجن کم ہونے سے دماغی خلیات تیزی سے تباہ ہونے لگتے ہیں اور اس سے مریض کی موت اور عمر بھر کی معذوری کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے تاہم مکڑی کا زہر اس کیفیت کو روکنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف کوئنزلینڈ کے سائنسدانوں نے فنل ویب اسپائیڈر کے زہر سے Hi1a پیپٹائیڈ نکالا ہے جو فالج کی صورت میں دماغ کو مزید متاثر ہونے سے روک سکتا ہے۔ یہ تحقیقات پروسیڈنگز آف نیشنل اکیڈمی آف سائنسس میں شائع ہوئی ہیں۔ صرف امریکا میں ہی ہر سال 8 لاکھ افراد کو فالج لاحق ہوتا ہے جن میں سے 6 لاکھ افراد کو پہلی مرتبہ اس کے شکار ہوتے ہیں، ان میں سے 65 سال سے زائد کے افراد کی نصف تعداد اپاہج اور معذور ہوجاتی ہے۔ اس کے علاوہ شدید جسمانی کمزوری محسوس ہوتی ہے جس کی وجہ دماغی خلیات کا متاثر ہونا بھی ہے۔ فی الحال اب تک کوئی دوا اس کا تدارک نہیں کرسکتی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر