ڈیرہ میں جماعت الدعوۃ کے زیراہتمام احیائے نظریہ پاکستان ریلی

ڈیرہ میں جماعت الدعوۃ کے زیراہتمام احیائے نظریہ پاکستان ریلی

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)جماعتہ الدعوۃ کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے حوالے سے احیائے نظریہ پاکستان ریلی مرکز عبد اللہ بن مسعود سے زیر قیادت ضلعی امیر جماعتہ الدعوۃ قاری عبد القدوس ،احسان اللہ ودیگر نکالی گئی ریلی میں شرکاء نے بینرز اور قومی پرچم اٹھا رکھے تھے ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی شہر کے وسط چوگلیہ پر پہنچ کر جلسہ میں تبدیل ہوگئی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قاری عبد القدوس نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل پاکستان میں کھلے عام مداخلت کر رہے ہیں پاکستانی قوم غیرت مند قوم ہے احیائے نظریہ پاکستان کے فروغ کیلئے کام جاری رکھیں گے ،ملک دشمن عناصر کی سازشوں کو پاکستانی قوم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیگی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر