سرسبز ،صاف وشفاف بونیر ہمارا وژن ہے ،امان اللہ

سرسبز ،صاف وشفاف بونیر ہمارا وژن ہے ،امان اللہ

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)اسسٹنٹ ڈائیریکٹر لوکل گو رنمنٹ آمان للہ خان نے ضلع بونیر کے تمام وولئیج کونسلوں کے ناظمین سے کہاہے کہ وولئیج کونسلوں میں صفائی انکے فرائیض میں شامل ہے ،20 فیصد فنڈ صفائی کے لئے مختص کرے ،ڈی سی بونیر کے واضح ہدایات کے مطابق سر سبز اور صاف بونیر ہمار وژن ہے ۔صفائی نصف ایمان ہے ہم سب مل کر بونیر کے گاؤں گاؤں میں صفائی مہم کا اعاز کریں گے ۔28 مئی کو بونیر کے مرکزی بازار سواڑی سے مہم کا باظابطہ اعازکریں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی افس میں بونیر کے وولیج کونسل ناظمین سے اہم اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ،اجلاس میں اے سی آر اشتیاق نے ناظمین سے کہا کہ موجودہ بلدیاتی نظام کا اصل مقصد صفائی ہے ،اس موقع پر وولیج کونسل ناظمین نے صفائی کے بارے میں مختلف تجاویز دی اور کہاکہ ہم نے پہلی بھی اپنے اپنے وولئیج کونسلوں میں صفائی مہم شروع کی ہے ۔اے ڈی لوکل گورنمنٹ نے کہا کہ صاف او ر سرسبز بونیر ہم سب کا مقصد ہونا چاہئے ۔اس سلسلے میں وولئیج کونسل ناظمین اپنے فنڈز سے بیس فیصد رقم مختص کرکے صفائی کو یقینی بنائے ،اور شفاف طریقہ سے اسکے لئے طریقہ کار وضع کیا جائے گا ۔اور اس مقصد کے لئے باقاعدہ کمیٹی بنائی جائے گی جس میں ڈی سی بونیر کا نمائندہ ،اے ڈی لوکل گورنمنٹ ،وولئیج ناظم ،نائب ناظم ممبران ہو ں گے ،انہوں نے کہا کہ تجرباتی طور پر مخصوص وولیئج کونسلوں سے اسکا اعاز کیاجائے گا اور اسے بعد میں پورے بونیر تک پھیلایاجائے گا ،انہوں نے کہا کہ وولئیج کونسل سطح پر گندگی کو ٹکانے لگانے کے لئے ڈمپنگ سائیڈ مقرر کی جائے گی جس میں ٹی ایم اے کا عملہ ٹریکٹرز ٹرالی کے ذریعے اس کو اس جگہ پر پہنچائے گا ،امان اللہ خان نے کہا کہ ولئیج کونسل ناظمین موجودہ نظام میں انتہائی اہمت کا حامل ہے ،ضلعی انتظامیہ اورضلعی حکومت مل کر بونیر کو سرسبز اورپاک بنادیں گے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر