گومل یونیورسٹی میں کشیدگی ڈپٹی کمشنر نے معاملہ حل کردیا
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں اسلامی جمعیت طلبہ گومل یونیورسٹی اور پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن گومل یونیورسٹی کے درمیان کشیدگی کے بعد ڈپٹی کمشنر ڈیرہ معتصم بااللہ شاہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر یاسر آفریدی نے موقع پر پہنچ کر دونوں تنظیموں کے رہنماؤں سے کامیاب مذاکرات کیئے ،مذاکرات کامیاب ہوگئے جسکے بعد دونوں تنٖظیموں کے رہنماؤں نے ایک دوسرے کو گلے لگا یا ،اس موقع پر فیصلہ ہوا کہ چند روز بعد گومل یونیورسٹی میں دوبارہ تقریب کا انعقاد کیا جائیگا جسکی میزبانی پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کریگی ،اسلامی جمعیت طلبہ کے ترجمان کے مطابق گومل یونیورسٹی میں جمعیت کا ایکسپو یونیورسٹی انتظامیہ کی درخواست پر مؤخر کیا گیا جو آئندہ ہفتے میں منعقد کیا جائیگا جس میں ضلعی انتظامیہ نے بھی شرکت کی یقین دہانی کروائی ہے ۔