کیپٹل سٹی پولیس نے 1 ہفتہ کے دوران 5157 افراد گرفتارکئے

کیپٹل سٹی پولیس نے 1 ہفتہ کے دوران 5157 افراد گرفتارکئے

اپشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے گزشتہ 1ہفتے کے دوران سٹی،کینٹ ،رورل اور صدر سرکلز کے مختلف تھانہ جات کے حدود میں جرائم پیشہ،مشتبہ اور عادی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرتے ہوئے 5157افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق سی سی پی او پشاور جناب محمد طاہر خان کی حصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز پشاور سجاد خان کی نگرانی میں چاروں سرکلز کے ایس پیز کی قیادت میں متعلقہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز بمعہ دیگر پولیس پر مشتمل ٹیموں نے گزشتہ 1ہفتے کے دوران جرائم پیشہ ،مشتبہ اور عادی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرتے ہوئے ضلع بھر کے سٹی،کینٹ ،رورل اور صدر سرکلز کے مختلف تھانہ جات کے حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشنز اور مختلف کامیاب کاروائیوں کے دوران 5157ملزمان کو گرفتار کرکے چالان عدالت کر چکے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...