ارشد عالم (بی ایس 18) فوری طوررپر ملازمت سے برطرف

ارشد عالم (بی ایس 18) فوری طوررپر ملازمت سے برطرف

پشاور( سٹاف رپورٹر )مجاز حکام نے ریکارڈ پر موجود ثبوتوں اور الزامات پر تفصیلی غور اور ملزم افسر کو وضاحت،دفاع اور ذاتی طور پر سننے کا موقع دینے کے بعد خیبر پختونخوا گورنمنٹ سرونٹس(ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن) رولز2011کے رول14۔ کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے محکمہ قانون،پارلیمانی امور اور انسانی حقوق کے گورنمنٹ پلیڈر ارشد عالم(بی ایس۔18) پر فوری طور پر ملازمت سے برطرفی کی بڑی سزالاگو کی ہے۔اس امر کا اعلان محکمہ قانون،پارلیمانی امور و انسانی حقوق کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر