پنج کٹھہ چوک میں صفائی کے ناقص انتظام پرتاجربرادری سراپا احتجاج
پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورکے گنجان آباد علاقہ یکہ توت پنج کٹھہ چوک میں صفائی کے ناقص انتظام پرتاجربرادری سراپا احتجاج بن گئی ہے اورمتنبہ کیاہے کہ صفائی کی صورتحال پر فی الفورتوجہ نہ دی گئی تو سرکلرروڈ کوبلاک کردیاجائے گا انجمن تاجران پنج کٹھہ چوک کے صدر وکیل خان اورکابینہ کے دیگرعہدیداروں نے اپنے بیان میں بتایا کہ عملہ صفائی کی نااہلی اورغفلت کے باعث علاقہ گندگی کے ڈھیرمیں تبدیل ہوگیا ہے صفائی نہ ہونے کے باعث نالیاں گندگی سے اٹی پڑی ہیں اورنالیوں کاگندہ پانی گھروں میں داخل ہورہا ہے جس کے باعث علاقے میں بیماریاں پھیلنے کاخدشہ بڑھ رہا ہے انہوں نے متعلقہ حکام کو صفائی کی صورتحال کانوٹس لینے کامطالبہ کیا۔