باجوڑ سکاؤٹس میں 23مارچ کے حوالے سے کھیلوں کا انعقاد

باجوڑ سکاؤٹس میں 23مارچ کے حوالے سے کھیلوں کا انعقاد

باجوڑ ایجنسی ( نمائندہ پاکستان )باجوڑ میں امن و امان کی بحالی کے بعد 23مارچ کے حوالے سے باجوڑ سکاؤٹس میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سیکیورٹی فورسز اور پولٹیکل انتظامیہ کے اعلی افسران سمیت علاقے کے عمائدین،مشران ،زعماء اور نوجوانوں نے بھر پور شرکت کی اس موقع پر باجوڑ لیویز اور باجوڑ سکاؤٹس کے درمیان ایک کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا جس میں باجوڑ لیویز نے باجوڑ سکاؤٹس کو 54رنز سے شکست دی ایک اور رسہ کشی مقابلہ باجوڑ ملکان اور باجوڑ سکاؤٹس کیدرمیان ہوا جس میں باجوڑ سکاؤٹس فتح یاب ہوئی نشانہ بازی کا مقابلہ ایجنسی کے مشران اور زعماء کیدرمیان ہوا جس میں محمد ہمایوں خان آف عنایت قلعہ، ملک محمد ایازبرخلوزو، فدا محمد اُتمان خیل، ملک داؤد آف نیاگ نے ٹیک نشانہ بازی کرکے خوب داد وصول کی اس موقع پر پولٹیکل ایجنٹ باجوڑ عامر خٹک، کرنل نعیم اکبر ،اسسٹنٹ پولٹیکل ایجنٹ ناوگئی صاحبزادہ طارق اللہ ،میجر عرفان الحق ،میجر شہزاد،ایف ایم 88کے آر جے کامران خان اور صوبیدار ایاز سمیت علاقے کے مشران اور نوجوانوں کی کثیر تعداد بھی شریک ہوئے پولٹیکل ایجنٹ باجوڑ نے فتح یاب کرکٹ ٹیم کے کپتان رحمان اللہ کو ایک لاکھ روپے چیک دینے کا اعلان کیا جبکہ مین آف دی میچ باجوڑ لیویز کے کھلاڑی سعادت خان کیلئے 25ہزارروپے نقد دینے کا اعلان کیا کرنل نعیم اور صاحبزادہ طارق اللہ نے ٹرافیاں تقسیم کئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر