یوکرائن کے اسلحہ ڈپو میں خوفناک دھماکے ، 20ہزار لوگوں کا انخلاء،جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی : حکام

یوکرائن کے اسلحہ ڈپو میں خوفناک دھماکے ، 20ہزار لوگوں کا انخلاء،جانی نقصان کی ...
یوکرائن کے اسلحہ ڈپو میں خوفناک دھماکے ، 20ہزار لوگوں کا انخلاء،جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی : حکام

  


کیف (ڈیلی پاکستان آن لائن )یوکرائن کے علاقے خرکیف کے اسلحہ ڈپو میں خوفناک دھماکوں سے علاقہ لرز اٹھا۔

تفصیلات کے مطابق یوکرائین میں 350ہیکٹر رقبے پر پھیلے اسلحے کے گودام میں یکے بعد دیگرے دھماکوں کے بعد تقریباُُ20 ہزار افراد نے علاقہ چھوڑ دیا۔ دھماکوں سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم حکام نے واقعے کو تخریب کاری قرار دیا ہے۔ اسلحے کے اس ڈپو میں میزائلوں اور توپ خانے کے علاوہ ہزاروں ٹن گولہ بارود ذخیرہ کیا جاتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس اسلحہ ڈپو سے ہتھیار جنگ زرہ علاقوں میں فوجی یونٹس کو پہنچائے جاتے تھے تاہم دھماکوں کے بعد امدادی ٹیمیں شہر اور قریبی دیہات سے شہریوں کے انخلا کی نگرانی کر رہی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکوں کے بعد علاقے سے 20ہزار سے زائد افراد کو نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے اور دھماکے تخریب کاری کی کارروائی ہو سکتے ہیں تاہم اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ دھماکوں کے بعد ریسکیو اور امدادی ٹیموں کے ساتھ ساتھ فائربریگیڈ کو طلب کر لیا گیا ہے جو امدادی کاموں میں مصروف ہیں ۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں


loading...