امریکا میں بھی یوم پاکستان ملی جوش وجذبے سے منایا گیا ، تقریب میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی شرکت

امریکا میں بھی یوم پاکستان ملی جوش وجذبے سے منایا گیا ، تقریب میں اقوام متحدہ ...
امریکا میں بھی یوم پاکستان ملی جوش وجذبے سے منایا گیا ، تقریب میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی شرکت

  


نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن )سری نگراور دنیا بھر کی طرح امریکا میں بھی یوم پاکستان ملی جو ش و جذبے سے منایا گیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی شہر نیو یارک میں پاکستانیوں نے یوم پاکستان کو ملی جوش و جذبے سے منایا ، اس سلسلے میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقبل مندوب ملیحہ لودھی نے ان کا خیرمقدم کیا۔

یوم پاکستان کے حوالے سے اس تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد ملیحہ لودھی نے صدر ممنون حسین اور نیویارک میں تعینات پاکستانی قونصلر راجہ علی اعجاز نے وزیراعظم نواز شریف کا پیغام پڑھ کر سنایا۔

یوکرائن کےاسلحہ ڈپو میں خوفناک دھماکے

تقریب کے دوران ملیحہ لودھی نے قیام پاکستان کے لئے قربانیاں دینے پر قائد اعظم محمد علی اور بر صغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اپنے قیام سے آج تک پاکستان نے بہت ترقی کی ہے لیکن اب بھی بہت سے چیلنجز حل طلب ہیں۔

اس موقع پر انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے اوریوم پاکستان کی تقریب میں شرکت سے بے حد خوشی ہوئی ۔”پاکستان مہاجرین کی میزبانی میں سب سے آگے رہا۔“

اس کے علاوہ واشنگٹن میں بھی پاکستانی سفارت خانے میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر اعزاز چودھری کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان جمہوری روایات برقرار رکھنے کی یاد دلاتاہے، اتحاد سے برصغیر کے مسلمانوں کا علیحدہ وطن کا خواب پورا ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قیادت اور عوام دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کامیابی سے جاری ہے اور یہی وجہ ہے کہ ملک امن و استحکام کی جانب گامزن ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...