مکی آرتھر کے کہنے پر اظہر، سہیل کو ڈراپ نہیں کیا: انضمام الحق
لاہور( ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے واضح کیا ہے کہ دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے اظہر علی اور سہیل خان کو کوچ مکی آرتھر کے کہنے پر ڈراپ نہیں کیا۔ دورے کیلئے کھلاڑیوں کو موقع دینے کی کوشش کی ہے، کچھ کھلاڑیوں کو باہر بھیج کر تربیت دلوانا چاہتے ہیں اور سینئرز کے ساتھ رہ کر جونیئرز بہت کچھ سیکھیں گے۔آئندہ چھ ماہ میں ٹیم کے کئی سینئر کھلاڑیوں کو رخصت ہونا ہے لہٰذا نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا ہے۔
حفیظ باﺅلنگ اور بیٹنگ میں ٹیم کے کام آئیں گے۔سپاٹ فکسنگ سکینڈل کا دکھ اور باصلاحیت شرجیل خان ایک اچھا کھلاڑی تھا اور اس کیس کے اس میں ملوث ہونے کا افسوس ہے۔ کرکٹ کرپشن پر پی سی بی اور آئی سی سی کا ایک مﺅقف ہے اور میچ فکسنگ میں کھلاڑیوں کو آئی سی سی کی جانب سے مقرر کردہ سزائیں ہی ملنی چاہئیں۔نوجوان کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ وہ فکسنگ میں پڑ کر خود کو برباد نہ کریں۔اور کہا کہ 2010 میں بھی کھلاڑیوں کو میچ فکسنگ پر سخت سزا دی گئی تھی اور موجودہ اسپاٹ فکسنگ کیس کا فیصلہ بھی قاعدے قوانین کے مطابق ہی ہو گا۔