آ ج ملک کے کسی حصے میں بارش کا امکان نہیں : محکمہ موسمیات نے واضح کر دیا

آ ج ملک کے کسی حصے میں بارش کا امکان نہیں : محکمہ موسمیات نے واضح کر دیا
آ ج ملک کے کسی حصے میں بارش کا امکان نہیں : محکمہ موسمیات نے واضح کر دیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گاتاہم کل (شام/رات) کوئٹہ، قلات ڈویژن اور پاراچنارمیں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

ترجمان حارث بن نسیم کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان، کشمیر، میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، سرگودھا اور راولپنڈی ڈویژن میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں29، پاراچنار 26، دیر 25،سیدو شریف، کالام24، لوئر دیر22، دروش20، چترال 16، پٹن14، میرکھانی13،پشاور11، کوہاٹ 08، بالاکوٹ، چراٹ 06، کاکول04، گوپس، استور12، چلاس 04، ہنزہ، بگروٹ01، کوئٹہ 15، مظفر آباد04، گڑھی دوپٹہ02، بھکر میں 01ملی میٹر ہوئی۔ اس دوران بینڈوگول 06، گولین 03، کالام 01 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔

یوکرائن کےاسلحہ ڈپو میں خوفناک دھماکے 

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت: کالام منفی 01، گوپس میں 00 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجبکہ آج لاہور میں 17، اسلام آباد 12، کراچی 23،پشاور 13، کوئٹہ06،گلگت 08، چترال 04اور ہنزہ میں 05تک رہنے کی توقع ہے ۔

مزید : ماحولیات /اہم خبریں