ملکی تاریخ میں پہلی بار شمالی وزیرستان میں یوم پاکستان منایا گیا

ملکی تاریخ میں پہلی بار شمالی وزیرستان میں یوم پاکستان منایا گیا
ملکی تاریخ میں پہلی بار شمالی وزیرستان میں یوم پاکستان منایا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میرانشاہ (ویب ڈیسک) آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے بعد شمالی وزیرستان میں بھی قبائلی عوام نے پاک فوج کے شانہ بشانہ یوم پاکستان انتہائی قومی جذبے اور جوش و خروش سے منایا۔یوم پاکستان کے موقع پر میران شاہ یونس خان سپورٹس کمپلیکس میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی میجر جنرل حسن اظہر حیات تھے تقریب میں مقامی قبائلی بچے بوڑھے جوانوں سمیت ہزاروں کی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

امریکا میں بھی یوم پاکستان ملی جوش وجذبے سے منایا گیا ، تقریب میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی شرکت

آپریشن ضرب عضب کے بعد پہلی بار شمالی وزیرستان میں منائے جانے والے یوم پاکستان کی اس تقریب میں کرکٹ میچ کے علاوہ دیگر کھیل، ٹیبلو، ملی نغمے، اور علاقائی رقص بھی پیش کئے گئے جس سے لوگ خوب محظوظ ہوئے قبائلی عوام نے پاک فوج کے شانہ بشانہ اس تقریب کو منا کر دہشت گردوں کو واضع طور پر یہ پیغام دیا ہے کہ وہ ملک کی سلامتی پر کوئی سودے بازی نہیں کر سکتے۔اس موقع پر یوم پاکستان کی مناسبت سے 210 فٹ لمبا 150 فٹ چوڑا پاکستانی پرچم بھی بنایا گیا تھا جو پورے پاکستان کا سب سے بڑا پرچم ہے۔

جنوبی وزیرستان میں بھی یوم پاکستان کی تقاریب منعقد کی گئیں جن میں جی او سی 9 ڈویژن میجر جنرل نعمان زکریا نے بھی شرکت کی۔

مزید :

وزیرستان -