حقانی نے زرداری ہاﺅس دبئی سے بھارتیوں کو بھی ویزے جاری کئے :خواجہ آصف

حقانی نے زرداری ہاﺅس دبئی سے بھارتیوں کو بھی ویزے جاری کئے :خواجہ آصف
حقانی نے زرداری ہاﺅس دبئی سے بھارتیوں کو بھی ویزے جاری کئے :خواجہ آصف

  


اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حسین حقانی نے امریکیوں کے ساتھ ساتھ بھارتیوں کو بھی ویزے جاری کئے، بھارتیوں کو ویزے زرداری ہاﺅس دبئی سے جاری کئے گئے۔ ایک انٹرویو میں انکا کہنا تھا معاملے کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنوائیں گے۔ روزنامہ دنیا کے مطابق انہوں نے کہا ٹی وی کو انٹرویو کے دوران آصف زرداری کے لہجے میں کڑواہٹ تھی۔انہوں نے کہا پی پی پی حکومت میں بھارتیوں کو ویزے بغیر تحقیقات کے جاری ہوئے ، ویزا درخواستوں پر ایڈریس زرداری ہاﺅس کا ڈکلیئر کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا معاملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

مزید : اسلام آباد