سی پیک ثمرات، افغانستان نے دلچسپی ظاہرکردی، منصوبہ کا حصہ دار بنائیں گے :احسن اقبال

سی پیک ثمرات، افغانستان نے دلچسپی ظاہرکردی، منصوبہ کا حصہ دار بنائیں گے ...
سی پیک ثمرات، افغانستان نے دلچسپی ظاہرکردی، منصوبہ کا حصہ دار بنائیں گے :احسن اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ افغانستان نے سی پیک کا حصہ بننے میں دلچسپی ظاہر کی تو پاکستان اس کا خیر مقدم کرے گا اور سی پیک کے ثمرات اور ترقی کے تمام تر امکانات میں افغانستان کو حصہ دار بنائے گا۔

روزنامہ دنیا کی رپورٹ کے مطابق احسن اقبال نے کہا کہ افغان سفیر نے اس حوالہ سے دلچسپی ظاہر کی، ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان اس میں سنجیدہ پیش رفت کرے۔ احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک نے آج پاکستان کو دنیا کی توجہ کا مرکز بنایا ہے ، سنٹرل ایشین ممالک، یورپی یونین، ایران، سعودی عرب ، برطانیہ، ترکی اور روس سمیت درجنوں ممالک اس میں اپنی دلچسپی ظاہر کر چکے ہیں ہم سب کا خیر مقدم کریں گے۔ انہوں نے سی پیک کو پاکستان کے لیے نعمت خداوندی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انشا اللہ اس منصوبہ کے ذریعہ ہم ترقی و خوشحالی کی منزل پر بھی پہنچیں گے اور مقاصد پاکستان کی تکمیل کریں گے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ایک جانب بھارت کی آنکھ میں یہ منصوبہ کھٹک رہا ہے۔ دوسری جانب ان کا میڈیا اپنی حکومت کو سی پیک میں شامل ہونے پر زور دے رہا ہے۔ بھارت کی جانب سے منصوبہ کو ٹارگٹ کرنے کا عمل دراصل اس کی اہمیت کا اعتراف ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ اس منصوبہ سے پاکستان کی علاقائی اہمیت اور حیثیت میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں معاشی میدان میں آگے بڑھنا ہے جس کے لیے ہم اپنے ہمسایوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں اور افغانستان میں امن ہماری سب سے بڑی خواہش ہے اور ہم اس کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہتے ہیں اورکر رہے ہیں۔ سی پیک کے ثمرات افغانستان کے استحکام میں بھی اہم کردار ادا کریں گے ، افغانستان سے ہمارے تاریخی جغرافیائی ثقافتی اور ملی تعلقات ہیں ہم نہیں چاہتے کہ افغانستان میں دہشت گردی ہو افغانستان کا امن خطہ کے امن سے مشروط ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پر پاکستان کے اندر آنے والی یکسوئی اور سنجیدگی قومی حوالہ سے اہم ہے۔ انشا اللہ اقتصادی خود انحصاری جس میں سی پیک کا کردار اہم ہو گا ،کے ساتھ ہم پاکستان کو تعمیرو ترقی کی منزل پر پہنچا کر دم لیں گے۔

ایک کتاب ہتک آمیز ہو تو لائبریریاں بند نہیں کی جا سکتیں ، توہین آمیز مواد کو ہٹانا ہو گا , حدیبیہ ملز کیس منی لانڈرنگ کی داستان ہے :سینیٹر اعتزاز احسن

چوہدری احسن اقبال نے ایک اور سوال پر کہا کہ آج پاکستان میں قومی ایشوز پر قومی مفاہمت کی سیاست فروغ پا رہی ہے اس لیے پاکستان بھی مضبوط ہو گا اور جمہوریت اور سیاست کی خبریں بھی مضبوط ہوں گی۔ ہم کہتے ہیں کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے لیکن قومی ایشوز قومی منصوبوں اور قومی مفادات کو سیاست سے بالاتر رکھا جائے۔ پاکستان مضبوط ہو گا تو ہم بہت مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک کے اندر جمہوریت اور جمہوری عمل احسن انداز میں جاری ہے یہ پاکستان کے مستقبل کے حوالہ سے اہم ہے آج پاکستان میں منفی سیاست دم توڑ رہی ہے اور مثبت سیاست کو پذیرائی ملی ہے۔

مزید :

لاہور -