جنوبی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، 2 اہلکار شہید

جنوبی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، 2 اہلکار شہید
جنوبی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، 2 اہلکار شہید

  


راولپنڈی (ویب ڈیسک) جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے دھماکے میں دو اہلکار شہید اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔

مقامی اخبار کے مطابق گزشتہ روز وانا میں پاک افغان سرحدی کے قریب انگوراڈہ کے مقام پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب روڈ کنارے نصب بم پھٹنے سے 2 اہلکار شہید اور 3 زخمی ہو گئے۔ دھماکے سے گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا، جبکہ لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر ہیڈ کوارٹر ہسپتال دانا منتقل کر دیا گیا۔‎

مزید : راولپنڈی