شادی کے دوسرے روز گھر واپس آنیوالی بہن کو بھائی نے زہردیدیا

شادی کے دوسرے روز گھر واپس آنیوالی بہن کو بھائی نے زہردیدیا
شادی کے دوسرے روز گھر واپس آنیوالی بہن کو بھائی نے زہردیدیا

  


گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بہن کی شادی سے ناخوش بھائی نے شادی کے دوسرے روز گھر واپس آنیوالی بہن کو زہر دیدیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق گوجرانوالہ میں بھائی نے اپنی سگی بہن کو شادی کے دوسرے روز شادی سے ناخوش ہونے کی بناء پر سزا سناتے ہوئے زہردیدیا جس کے بعد لڑکی کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق ڈاکٹرز نے لڑکی کے معدہ کو واش کرکے جان بچا لی ہے۔لڑکی آر اے بازار کے نواحی علاقے کی رہائشی ہے جس کی دوروز قبل ہی شادی کی گئی تھی۔

’مجھے 15 سال کی عمر میں اغوا کرکے جسم فروشی پر لگادیا گیا، اتنی سی عمر میں مجھے ایڈز جیسی بیماری ہوگئی، لیکن اب میں نے بھی فیصلہ کرلیا ہے کہ میں آنے والے ان مردوں کو۔۔۔‘

مزید : گوجرانوالہ