”جب تک فٹ ہوں کھیلتا رہوں گا“:دھونی نے 2019 ء کے ورلڈ کپ پر نظریں جما لیں

”جب تک فٹ ہوں کھیلتا رہوں گا“:دھونی نے 2019 ء کے ورلڈ کپ پر نظریں جما لیں
”جب تک فٹ ہوں کھیلتا رہوں گا“:دھونی نے 2019 ء کے ورلڈ کپ پر نظریں جما لیں

  


نئی دہلی(صباح نیوز)سابق بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں کوئی چیز حتمی نہیں ہوتی، آئندہ ورلڈ کپ میں ابھی 2 سال کا عرصہ باقی ہے تاہم اگر اسی طرح پرفارمنس رہی تو باآسانی 2019 کا ورلڈ کپ کھیل سکتا ہوں۔ زبردست فارم میں ہوں جب تک فٹ ہوں،کھیلتا رہوں گا اپنے ملک کی نمائندگی جاری رکھوں گا۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کا کہنا ہے کہ وہ باآسانی 2019 کا ورلڈ کپ کھیل سکتے ہیں۔ دھونی کا مزید کہنا تھا کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں۔

سینیگال میں مذہبی ٹی وی چینل نے غفلت کی انتہا کر دی ، نشریات کے دوران فحش مواد نشر ہو گیا

بھارت میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ وہ زبردست فارم میں ہیں، جب تک فٹ ہیں کھیلتے رہیں گے اور اپنے ملک کی نمائندگی جاری رکھیں گے۔ فٹنس کے سوال پر دھونی کا کہنا تھا کہ دس سال تک کرکٹ کھیلنے کے بعد فٹنس پر سے توجہ نہیں ہٹائی جا سکتی۔ اتنا عرصہ کھیلنے کے بعد کھلاڑی ونٹیج کار بن جاتا ہے اس لئے ایک کھلاڑی کیلئے فٹنس سب سے اہم ہے۔

2019 کے ورلڈ کپ کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے دھونی کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں کوئی چیز حتمی نہیں ہوتی، آئندہ ورلڈ کپ میں ابھی 2 سال کا عرصہ باقی ہے تاہم جس طرح حالیہ دنوں میں ان کی پرفارمنس جا رہی ہے وہ باآسانی 2019 کا ورلڈ کپ کھیل سکتے ہیں۔ دھونی ٹیم کیلئے اہم کردار ادا کرنے والے کھلاڑی ہیں، گزشتہ دنوں وجے ہزارہ ٹرافی کے دوران بھی دھونی نے 66 کی اوسط سے رنز بنائے۔

مزید : کھیل