پاکستان کے قبائلی عوام نے پاک فوج سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا،دہشتگردوں کے گھر نذرآتش

پاکستان کے قبائلی عوام نے پاک فوج سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا،دہشتگردوں کے ...
پاکستان کے قبائلی عوام نے پاک فوج سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا،دہشتگردوں کے گھر نذرآتش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اورکزئی ایجنسی(ڈیلی پاکستان آن لائن) قبائل نے علاقائی روایت کے مطابق دہشت گردوں اور ان کے ساتھیوں کے گھر جلا دیے،قبائل نے پاک فوج کو بھی یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ دہشتگردوں کو واپس نہیں آنے دیں گے اور ہر طرح کابائیکاٹ کریں گے ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اورکزئی ایجنسی کے علاقے ہندواڑہ میں مقامی قبائل کا جرگہ ہوا تھا جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ دہشت گردوں، ان کے ساتھیوں اور سہولت کاروں کے خلاف علاقائی رواج کے تحت کارروائی کی جائے گی۔فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے مقامی قبائل کے رضاکاروں نے دہشت گردوں اور ساتھیوں کے گھروں کو آگ لگا دی، جو گھر جلائے گئے وہ چند روز قبل ایک کارروائی میں ہلاک ہونے والے دہشت گرد کمانڈر شاہ دوران اور اس کے ساتھیوں کے تھے۔
رپورٹ کے مطابق22 مارچ کو لوئر اورکزئی کے علاقے عثمان خیل میں سکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں سے جھڑپ کے نتیجے میں مارے گئے دہشتگردوں میں سے ایک کی شناخت کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر شاہ دوران کے نام سے ہوئی جب کہ دیگر دہشتگرد اس کے ساتھی تھے۔یادرہے کہ اسی جھڑپ میں پاک فوج کا ایک میجر اور ایک سپاہی بھی شہید ہوگیاتھا۔

مزید :

اورکزئی -