سعودی عرب:6شخصیات دہشت گردوں کی ہِٹ لِسٹ پر،سرخ رنگ سے دیوار پر نام لکھ دیئے

سعودی عرب:6شخصیات دہشت گردوں کی ہِٹ لِسٹ پر،سرخ رنگ سے دیوار پر نام لکھ دیئے
سعودی عرب:6شخصیات دہشت گردوں کی ہِٹ لِسٹ پر،سرخ رنگ سے دیوار پر نام لکھ دیئے

  


ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے مشرق میں واقع ایک ضلع قطیف کے قصبے العوامیہ میں ایک دیوار پر نامعلوم افراد نے سرخ رنگ سے یہ تحریر لکھ دی ہے کہ بعض ایجنٹ غداروں کے نام، اس کے نیچے قطیف سے تعلق رکھنے والی چھ شخصیات کے نام بھی دیے گئے۔

دن دہاڑے اعلانیہ طور پر ان ناموں کی فہرست منظر عام پر لانے کا کیا مقصد ہوسکتا ہے؟یہ سوال اپنی جگہ باقی ہے کہ مذکورہ چھ ناموں کی فہرست کا کیا مقصد ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بہت سے حلقوں کا خیال ہے کہ اس کا مقصد قطیف میں عوام کو دہشت گردوں کے خلاف متحرک کرنے والی ہر آواز کو دبا دیا جائے۔ ساتھ ہی یہ مقصد بھی کہ لوگوں میں خوف و ہراس پھیلایا جائے جو اب سرعام محفلوں اور تقاریب میں مسلح کارروائیوں کے سبب سامنے آنے والی لاقانونیت پر کھل کر بات چیت کرتے ہیں۔ اس لاقانونیت نے شہریوں کے گھروں کی سکیورٹی کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے۔مسلح عناصر کو اندیشہ ہے کہ مقامی سطح پر معاشرے کے اندر ان کی مخالفت کا دائرہ وسیع تر ہوتا جا رہا ہے۔ بالخصوص مذہبی شخصیات نے ان عناصر پر سے ہاتھ اٹھا لیا ہے اور ان کی سرگرمیوں کوشرعی طور پر حرام قرار دیا ہے۔

فہرست کے نام :

شيخ حسن الصفار

انجینئر نبیہ البراہیم:

احمد المشیخص:

محمد التركی:

سكينہ المشيخص:

ولید سليس:

مزید : عرب دنیا