پیپلز پارٹی نے حسین حقانی کو ویزوں کے اجراء کا اختیار دینے کا اعتراف کرلیا

پیپلز پارٹی نے حسین حقانی کو ویزوں کے اجراء کا اختیار دینے کا اعتراف کرلیا
پیپلز پارٹی نے حسین حقانی کو ویزوں کے اجراء کا اختیار دینے کا اعتراف کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی نے حسین حقانی کو ویزوں کے اجراء کا اختیار دینے کا اعتراف کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی پی کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے امریکیوں کو ویزے جاری کرے کا بڑا عتراف کرتے ہوئے کہا کہ یوسف رضا گیلانی نے حسین حقانی کو ویزوں کے اجراء کا اختیار دیا تھا،لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے,حسین حقانی کو امریکی سپیشل فورسز کو ویزے جارے کرنے کا اختیار نہیں دیا گیا تھا۔

سینیگال میں مذہبی ٹی وی چینل نے غفلت کی انتہا کر دی ، نشریات کے دوران فحش مواد نشر ہو گیا

فرحت اللہ بابرنے وضاحتی علامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی سفارش پر امریکیوں کو ویزے جاری کئے گئے،اختیار دینے کا مقصد کسی کو بائی پاس کرنا نہیں ہے،عمل تیز کرنا تھا۔ویزا اجراء کے عمل میں تیزی لانے کیلئے اقدامات اٹھائے گئے۔ترجمان پی پی کا مزید کہنا تھا کہ 2010کے خط میں کوئی نئی بات نہیں، معاملے کو اچھالنا ایشوز سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔پیپلزپارٹی 2001سے ویزا پالیسی کی تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے اور ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ کو منظر عام پر لایا جائے۔یاد رہے کہ امریکیوں کو ویزے جاری کرنے کیلئے یوسف رضا گیلانی کا خط منظر عام پر آگیا ہے جس میں خصوصی اجازت دی گئی ہے۔

پیپلز پارٹی نے حسین حقانی کو ویزے جاری کرنے کے خصوصی اختیارات دے رکھے تھے: وزیر اعظم کا خط منظر عام پر

مزید :

قومی -