سیف علی خان نے خاتون کیلئے مہنگاترین فلیٹ خرید لیا اور یہ خاتون کرینہ کپور نہیں بلکہ ۔۔ ۔
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ اداکارسیف علی خان نے 25کروڑروپے کا نیا فلیٹ خرید لیا ہے اور یہ فلیٹ اُنہوں نے اپنے لیے ، اپنی بیوی کرینہ کپور یا بچے تیمورعلی خان کے لیے نہیں خریدا بلکہ اپنی ساس ببتا کیلئے ایک تحفہ ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سیف اورکرینہ نے فیصلہ کیا کہ ببتا کو بڑا گھر چاہیے جو اب معروف فلمساز کرن جوہر کے گھر کے قریب ہی ایک چھوٹے فلیٹ میں مقیم ہیں۔نیا گھرفلی فرنشڈ اور چاربیڈرومز پر مشتمل ہے ۔
یہاں یہ امربھی قابل ذکر ہے کہ بالی ووڈاداکارشاہدکپور اور ان کی اہلیہ میراراجپوت بھی ان دنوں نئے گھر کی تلاش میں ہیں ، اس سلسلے میں وہ باندرہ بھی گئے جہاں رنبیر کپور کی رہائش ہے ۔ رنبیرکپور نے یہ گھر 2016ءمیں مبینہ طورپر 35کروڑروپے میں خریدا تھا۔