ثقلین مشتاق نے برطانوی کرکٹ بورڈ کیساتھ 2 سالہ معاہدہ کر لیا، گھومتی گیندوں سے بلے بازوں کو چکرانے کے گر سکھائیں گے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے سابق آف سپنر ثقلین مشتاق نے سپن باﺅلنگ کنسلٹنٹ کے طور پر برطانوی کرکٹ بورڈ کے ساتھ 2 سال کا معاہدہ کر لیا ہے۔ ”دوسرا“ کے موجد آف سپنر کا کہنا ہے کہ وہ اپنے معاہدے کے دوران انگلینڈ لائنز اور انڈر 19 ٹیم کی معاونت بھی کریں گے۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
ثقلین مشاق نے نجی خبر رساں ادارے ایکسپریس ٹریبیون سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ”میں نے انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ مجھے ایک سال میں 100دن کام کرنے کا کہا گیا ہے جس دوران میں برطانیہ کی قومی ٹیم کیساتھ ساتھ لائنز اور انڈر 19 ٹیم کی معاونت بھی کروں گا۔میں ٹریننگ کیمپس میں کھلاڑیوں کی تربیت کروں گا اور برطانیہ کی قومی ٹیم کے ساتھ غیر ملکی دوروں پر بھی جاﺅں گا۔“
40 سالہ سابق سپنر اس سے پہلے بھی برطانوی کرکٹ بورڈ کے ساتھ کام کر چکے ہیں اور سپنر عادل رشید کے علاوہ معین علی کی معاونت کر چکے ہیں۔ انہیں یقین ہے کہ وہ معین علی اور عادل رشید کی صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا کرنے میں بھی کامیاب ہو جائیں گے۔
معروف برانڈز کے گرمیوں کے ملبوسات کیلئے شاندار سہولت متعارف، خواتین کیلئے خوشخبری آگئی
ان کا کہنا تھا کہ ” میری پچھلی مدت ملازمت کے دوران عادل رشید اور معین علی جیسے باﺅلرز میں بہت بہتری آئی۔ مجھے امید ہے کہ میں ان کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کرنے میں کامیاب ہو جاﺅں گا۔“