پانامہ کیس کا فیصلہ آئندہ ہفتے آنے کی امید ہے: عمران خان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ ہفتے پانامہ کیس کا فیصلہ آ جائے گا۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حکمرانوں کا پیسہ، بزنس اور بچے ملک سے باہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم پنامہ فیصلے کا انتظار کر رہی ہے اور امید ہے کہ انشاءاللہ آئندہ ہفتے اس کیس کا فیصلہ بھی آ جائے گا لیکن میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ کس دن آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم بڑی دیر سے انتظار کر رہے ہیں کہ عدالت پنامہ کیس کا فیصلہ سنائےکیونکہ اس کیس کے فیصلے کے بعد ملک میں ایک نیا دور شروع ہو گا۔