فکسنگ سکینڈل:”اگر پنڈورا باکس کھلتا ہے تو میں کیا کروں، کیا اس پر مٹی ڈال دوں“، نجم سیٹھی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل) کے چیئرمین نجم سیٹھی نے سپاٹ فکسنگ سکینڈل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر پنڈورا باکس کھلتا ہے تو میں کیا کروں، کیا اس پر مٹی ڈال دوں؟۔نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ کچھ چھپا نہیں رہے گا، سب سامنے آئے گا، ہوسکتا ہے کہ کچھ اورنام سامنے آجائیں،کوئی کتنا ہی بڑا نام ہوانکوائری ضرور ہوگی۔پی ایس ایل کے چیئرمین نے مزید کہا کہ انگلینڈ میں بھی تحقیقات چل رہی ہیں، دیکھیں وہاں سے کیا نکلتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ناصر جمشید کسی قومی کھلاڑی پر انگلی اٹھاتا ہے تو اس کرکٹر کے خلاف ضروری انکوائری ہوگی۔یاد رہے کہ پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں شرجیل خان،خالد لطیف،شاہ زیب حسن،محمد عرفان اور ناصر جمشید کیخلاف تحقیقات جارہی ہیں اور پانچوں کھلاڑیوں کو پی سی بی معطل کرچکا ہے۔
سینیگال میں مذہبی ٹی وی چینل نے غفلت کی انتہا کر دی ، نشریات کے دوران فحش مواد نشر ہو گیا