’اس ملک نے ہائیڈروجن بم کا دھماکہ کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔۔۔‘ وارننگ جاری کردی گئی، دنیا کیلئے نیا خطرہ پیدا ہوگیا

’اس ملک نے ہائیڈروجن بم کا دھماکہ کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔۔۔‘ وارننگ ...
’اس ملک نے ہائیڈروجن بم کا دھماکہ کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔۔۔‘ وارننگ جاری کردی گئی، دنیا کیلئے نیا خطرہ پیدا ہوگیا

  


پیانگ یانگ (نیوز ڈیسک) امریکہ کی جانب سے جنگ کی دھمکیاں ملنے پر شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان نے بھی انتہائی قدم اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور یہ خطرہ پید اہوگیا ہے کہ آنے والے چند دنوں میں وہ ہائیڈروجن بم کا دھماکہ کرنے والے ہیں۔

ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق ممکنہ دھماکے کے خدشے کے پیش نظر امریکی اور جنوبی کوریائی ماہرین شمالی کوریا کے پنگ یے ری نیوکلیئر ٹیسٹ سائٹ پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ایک سینئر امریکی فوجی افسر کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ شمالی کوریا ہائیڈروجن بم کے تجربے کی تیاری مکمل کرچکا ہے اور اب صرف کم جونگ ان کے حکم کا انتظار کیا جارہا ہے ۔

بڑی ایٹمی جنگ کا خطرہ سنگین ترین ہوگیا، بڑے یورپی ملک نے ایٹمی حملے سے محفوظ رہنے کے لئے دھڑا دھڑ سینکڑوں بنکر کھودنا شروع کردئیے، کونسا ملک ہے؟ جان کر آپ بھی پریشان ہوجائیں گے

شمالی کوریا رواں سال کے دوران چار میزائلوں کے تجربے پہلے ہی کرچکا ہے اور امریکی ماہرین کا خیال ہے کہ یہ ملک ایک ایسا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل بھی تیار کرچکا ہے جو امریکہ تک مار کرسکتا ہے۔ امریکہ کے لئے سب سے بڑا خطرہ شمالی کوریا کا ہائیڈروجن بم ہے جو ایک ہی وار میں اس کے پورے کے پورے شہر برباد کرسکتا ہے۔

ممکنہ خطرے کے پیش نظر امریکی فوج نے بھی تیاریاں شروع کردی ہیں کیونکہ اب یہ سمجھا جارہا ہے کہ رواں مہینے کے اختتام سے پہلے ہی شمالی کوریا ہائیڈروجن بم کا دھماکہ کردے گا۔

مزید : بین الاقوامی