ہمارا دفاع مضبوط ،دشمن میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا ،ہمیں مل جل کر قومی یکجہتی کو مضبوط کرنا ہے :شہباز شریف

ہمارا دفاع مضبوط ،دشمن میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا ،ہمیں مل جل کر قومی یکجہتی ...
ہمارا دفاع مضبوط ،دشمن میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا ،ہمیں مل جل کر قومی یکجہتی کو مضبوط کرنا ہے :شہباز شریف

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارا دفاع مضبوط ہے دشمن ہماری جانب میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا،ہمیں مل جل کر قومی یکجہتی کو مضبوط بنانا ہے۔

آرمی چیف ایل او سی کے اگلے مورچے پر پہنچ گئے ، سیز فائر کی بھارتی خلاف ورزیوں پر بریفنگ

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی ٰپنجاب شہبازشریف کاکیڈٹ کالج مستونگ کے طلباسے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لاہور کے تاریخی مقامات کادورہ کرنے سے طلبا کی معلومات میں اضافہ ہوگا ،طلبامفید معلومات کے حصول کیلیے گریٹراقبال پارک کا دورہ ضرور کریں ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے جائز مسائل حل کیے جاتے تو تلخیاں پیدا نہ ہوتیں اور اگر گوادر پورٹ پر بہت پہلے کام کرتے تو آج وہ ترقی یافتہ ہوتا،اس وقت بلوچستان میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام شروع کیے گئے ہیں ۔چین تحفے کے طور پرگوادر ایئرپورٹ بنائے گاجوقرضہ چینی سرمایہ کاروں نے چینی بینکوں کو واپس کرنا ہے جبکہ سی پیک میں 36ارب ڈالر توانائی کے منصوبوں پر لگنے ہیں ۔شہباز شریف نے کہا کہ میں پاکستان کا وکیل ہوں ،پہلے اور آخری پاکستان کا اور ریکوڈک پر پہلا حق بلوچستان کا ہے ، جو لوگ چینی کالونی والی باتیں پھیلا رہے ہیں وہ نہیں چاہتے کہ یہاں پر ترقی ہو،ان باتوں کی وجہ سے ریکوڈک پر آج حال یہ ہوگیا کہ ہمیں کہیں الٹا اربوں روپے نہ دینے پڑ جائیں ۔

مزید : قومی