پرویز خٹک کا دعویٰ مسترد ، سیاست چھوڑ دوں گا لیکن پی پی نہیں چھوڑ سکتا: سید ظاہر علی شاہ

پرویز خٹک کا دعویٰ مسترد ، سیاست چھوڑ دوں گا لیکن پی پی نہیں چھوڑ سکتا: سید ...
پرویز خٹک کا دعویٰ مسترد ، سیاست چھوڑ دوں گا لیکن پی پی نہیں چھوڑ سکتا: سید ظاہر علی شاہ

  


پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سیدظاہر علی شاہ نے پرویز خٹک کے دعوﺅں کا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیاست چھوڑ دیں گے لیکن پیپلز پارٹی کے ساتھ دھوکا نہیں کر سکتا، پرویز خٹک نے تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی لیکن میں نے انہیں انکار کردیا۔ تحریک انصاف کی قیادت سیاسی طور پر نابالغ ، آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی خیبر سے کوئی بھی سیٹ نہیں جیت پائے گی۔

شناختی کوائف پوچھنے پررسالپور میں باپ بیٹے نے مردم شماری ٹیم پر بندوقیں تان لیں

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خیبر پختونخواہ کے سابق وزیر صحت ظاہر علی شاہ نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ان کی پارٹی میں شمولیت کے دعوﺅں کی سختی سے تردید کردی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں سیاست چھوڑ دوں گا لیکن پاکستان پیپلز پارٹی کو نہیں چھوڑ سکتا۔پرویز خٹک نے پیپلز پارٹی رہنما کے گھر آئے انہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی جو میں نے مسترد کردی ہے۔

ڈی جے سائنس کالج میں آتشزدگی، فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف

ظاہر علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ کبھی بھی ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی پارٹی کو چھوڑ نہیں سکتے۔ ملاقات میں پرویز خٹک نے کہا کہ میں اپنے خاندان اور پارٹی کارکنان سے مشاورت کے بعد فیصلہ کروں گا۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ میںنے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

مسلم امہ ناموس رسالتﷺ کے تحفظ کیلئے متحد ہے ، اسلامی ممالک سے آرا ملنے کے بعد معاملہ اقوام متحدہ میں بھی اٹھایا جائے گا :مسلم ممالک کے سفیروں کے اجلاس کا اعلامیہ

پاکستان تحریک انصاف اگلے الیکشن میں صوبے سے کوئی بھی سیٹ نہیں جیت سکتی ۔ پاکستان تحریک انصاف نے صوبے میں کوئی کام کیا ہے اور نہ ہی اس کی قیادت سیاسی بلوغت کا مظاہرہ کر رہی ہے جو کہ پی ٹی آئی کے سیاسی مستقبل کے لئے خطرناک ثابت ہوگا۔

مزید : پشاور